ہومBiharگورنر بہارسید عطا حسنین اور وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بابو ویر کنور...

گورنر بہارسید عطا حسنین اور وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بابو ویر کنور سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پٹنہ،23 اپریل(یو این آئی): بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین اور وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج 1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے عظیم ہیرو بابو ویر کنور سنگھ کے یومِ فتح کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔گورنر اور وزیراعلیٰ نے پٹنہ میں واقع ‘ویر کنور سنگھ آزادی پارک،کا دورہ کیا اور وہاں نصب مجاہدِ آزادی کے مجسمے پر پھولوں کی مالا چڑھائی۔
اس موقع پر حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تقریب منعقد کی گئی جس میں بابو ویر کنور سنگھ کی شجاعت اور ملک کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا۔اس پروقار تقریب میں ریاست کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تمام معززین، عوامی نمائندوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے بابو ویر کنور سنگھ کے مجسمے پر پھولوں کی مالا چڑھائی اور ملک کی آزادی کے لیے ان کے بے مثال عزم و حوصلے کو سلام پیش کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بابو ویر کنور سنگھ کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے ہمت اور حب الوطنی کا ابدی سرچشمہ ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات