بابائے قوم مہاتما گاندھی اور جنگ آزادی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 30 جنوری :بہار کے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر عارف خان اور مسٹرنتیش کمار نے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر جنگ آزادی کے شہداءکی یاد میں گاندھی گھاٹ پر منعقدہ خاموش خراج عقیدت پروگرام کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گل پوشی کر کے مہاتما گاندھی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مسلح پولیس کی جانب سے سلامی دی گئی اور دو منٹ کی سوگ سلامی بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مسٹرنتیش کمار نے جنگ آزادی کے شہداءکی یاد میں خاموش خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری، وزیر زراعت رام کرپال یادو، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی ایگزیکٹیو صدر و رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا، قانون ساز کونسل کی رکن مسز کمد ورما، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر انیمیش پراسر، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس۔ ایم، ریاستی سٹیزن کونسل کے جنرل سیکریٹری اروند کمار سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور کئی سماجی و سیاسی کارکنوں نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خاموش خراج عقیدت پیش کیا۔



