منصوبہ بند طریقے سے کام کیا جا رہا ہے: وزیر اعلی نتیش کمار
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 10 دسمبر : بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز کہا کہ ریاست کے تمام علاقوں اور تمام طبقات کی ترقی کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کمار نے آج ایک انے مارگ واقع ’سنکلپ‘ میں پرگتی یاترا کے دوران اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کو تیزی سے مکمل کریں۔ مسٹر کمار نے جائزہ کے دوران کہا کہ دسمبر 2024 اور جنوری-فروری 2025 کے مہینوں میں انہوں نے پرگتی یاترا کے دوران تمام اضلاع کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دوران عوام سے ملے فیڈبیک اور زمینی سطح پر نظر آئی کمی کو دور کرنے کے لیے 430 نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جن پر 50 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام 38 اضلاع سے متعلق ان منصوبوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کاموں کی تکمیل کے لیے مسلسل نگرانی کی جائے۔ تمام محکمے زیرِ التواء منصوبوں پر تیزی سے کام کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد مکمل کریں۔وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام خطوں اور تمام طبقات کی ترقی کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کی بہتری کے لیے بنائے گئے منصوبوں پر انتہائی حساسیت اور بروقت عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب چاہتے ہیں کہ بہار ملک کی پانچ اعلیٰ ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل ہو۔‘‘



