27.57روڑ روپے خرچ ہوں گے: نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 03 دسمبر:بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے بدھ کو بتایا کہ ریاست میں پولیس کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے تین اہم تعمیراتی منصوبوں کو منظوری فراہم کی ہے۔ مسٹر چودھری نے آج بیان جاری کر کے کہا کہ حکومت کی ترجیح پولیس فورس کو جدید، محفوظ اور سہولت سے بھرپور رہائش فراہم کرنا ہے، تاکہ قانون و انتظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ منظور شدہ منصوبوں میں نوادہ ضلع کے نرہٹ تھانہ احاطے میں 12 سنگل کوارٹر اور 6 گروپ کوارٹر کی تعمیر کے کام کو منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 828.633 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اسی طرح سمستی پور ضلع میںدرج فہرست ذات قبائل اور خواتین تھانہ کی مشترکہ عمارت کے فرنیچر اور تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 686.749 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔وہیں لکھی سرائے ضلع کی پولیس لائن میں مرد سپاہیوں کے رہائش کے لیے 300 بیڈ والے بیرک کے فرنیچر اور بنیادی ڈھانچے سمیت تعمیر کے کام کو منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس منصوبے پر 1241.8975 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔مسٹرچودھری نے کہا کہ ان تینوں منصوبوں کی تکنیکی منظوری بھی مل چکی ہے۔ تعمیراتی کام جلد شروع کرایا جائے گا، جس سے ریاست میں پولیس کی رہائشی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔نائب وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں سوشاسن کی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار پولیس 72 گھنٹے کے اندر مجرموں کی شناخت کر کے متاثرہ کو انصاف دلانے کا کام کرتی ہے۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت پولیس کو موثر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں بانکا میں سپاہی تربیتی اسکول کے لیے 51.40 ایکڑ زمین کی منتقلی کو منظوری مل چکی ہے اور اب نوادہ میں 12 سنگل کوارٹر اور 6 گروپ کوارٹر، سمستی پور میں درج فہرست ذات قبائل اور خواتین تھانہ کی مشترکہ عمارت کے فرنیچر و بنیادی ڈھانچے سمیت تعمیر کا کام، اورلکھی سرائے ضلع کی پولیس لائن میں مرد سپاہیوں کے لیے 300 بیڈ والے بیرک کے فرنیچر و بنیادی ڈھانچے سمیت تعمیر کے کام کو منظوری دی گئی ہے۔



