Thursday, December 25, 2025
ہومBiharمشہور گلوکار ادت نارائن نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

مشہور گلوکار ادت نارائن نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 24 دسمبر: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ ‘1 انے مارگ پر خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ آبی وسائل وجے کمار چودھری بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ادت نارائن جھا ایک مشہور ہندی پلے بیک سنگر ہیں۔ ان کی پیدائش 1 دسمبر 1955 کو بہار کے ضلع سپول کے بسئی میں ہوئی تھی۔ وہ بھارت میں ایک نامور گلوکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ادت نارائن نے بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ ان کے بہت سے گانے اتنے مقبول ہوئے کہ آج بھی لوگ انہیں سننا پسند کرتے ہیں۔ سال 2009 میں حکومتِ ہند نے انہیں پدم اعزاز سے نوازا تھا۔ وہ اب تک 4 نیشنل فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات