Saturday, December 6, 2025
ہومBiharآج بھی منو اسمرتی طرزِ فکر میں جکڑی ہوئی ہے بی جے...

آج بھی منو اسمرتی طرزِ فکر میں جکڑی ہوئی ہے بی جے پی: راجیش رام

پٹنہ، 11 اکتوبر (یو این آئی) بہار کانگریس کے صوبائی صدر راجیش رام نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی تمام اتحادی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی آج بھی منو اسمرتی کی اس سوچ میں جکڑی ہوئی ہے جس میں خواتین کو سزا کا مستحق اور دلتوں کو کوئی مقام نہیں دیا گیا ہے۔ بہار کانگریس کے صوبائی صدر راجیش رام نے یہ باتیں سنیچر کے روز پٹنہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔صوبائی صدر مسٹر رام نے جمعہ کے روز دہلی میں پیش آئے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافیوں کو کانفرنس ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جو نہایت چونکانے والا اور شرمناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جیسی سوچ ہندوستان میں بالکل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ملک کی قدروں سے جڑا ایک سنگین معاملہ ہے۔ بی جے پی کی نظریاتی سوچ میں آج بھی وہی منو وادی فکر زندہ ہے جو سماجی انصاف اور مساوات کے خلاف ہے۔ ہندوستان میں خواتین کا احترام سب سے اہم ہے۔ کوئی غیر ملکی نمائندہ آکر ہمارے آئین اور سماجی قدروں کی توہین کرے، یہ ہم برداشت نہیں کر سکتے۔‘کانگریس کے صوبائی صدر مسٹر رام نے سوال اٹھایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ خود بھی کہتے ہیں کہ ”یہ طالبان نہیں ہے“، لیکن جب واقعی طالبان جیسی ذہنیت کا مظاہرہ ہندوستان میں نظر آتا ہے تو بی جے پی اور اس کے اتحادی خاموش کیوں رہتے ہیں؟انہوں نے اس پورے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور جیتن رام مانجھی سے جواب طلب کیا اور کہا کہ ”ان کی خاموشی صاف ظاہر کرتی ہے کہ ان کے دماغ میں کچھ اور ہے اور زبان پر کچھ اور۔“راجیش رام نے اس مسئلے کو خواتین اور دلتوں کے احترام سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر اس سوچ کی مخالفت کرتی ہے جو مساوات اور عزت نفس کے اصولوں کے خلاف ہے۔پریس کانفرنس میں کانگریس کے قومی ترجمان ابھے دوبے، میڈیا انچارج راجیش راٹھور، ترجمان آست ناتھ تیواری سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات