Saturday, December 6, 2025
ہومBiharتجسوی یادو کو راگھوپور سے تاریخی جیت پر مبارکباد دینے کا سلسلہ...

تجسوی یادو کو راگھوپور سے تاریخی جیت پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

حاجی پور ، 18 نومبر(راست): سماجی وسیاسی اور ویشالی ضلع کے مشہور و معروف معالج ڈاکٹر ایچ رحمٰن نے پریس بیان جاری کر راگھو پور اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار تجسوی یادو کی تاریخی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہے ساتھ ہی عظیم اتحاد کے ان سب امیدواروں کو بھی جو جس اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے ان کو بھی مبارکباد پیش کی ہے کہا کے جو لوگ بھی کامیاب ہوئے ہے وہ نہ صرف اپنی محنت کا پھل ہے بلکہ نوجوان لیڈر تجسوی یادو کا عوام کے بھروسے، یقین اور اُن کی آواز کی طاقت کا بھی روشن ثبوت ہے۔ آج کی کامیابی اُن تمام لوگوں کی جیت ہے جنہوں نے حق و انصاف، ترقی اور باوقار سیاست کے لئے عظیم اتحاد کو کامیاب بنایا
ایچ رحمٰن صاحب نے کہا کہ عظیم اتحاد کے لیڈران و کارکنوں نے انتخابی میدان میں جس جرأت، استقامت اور ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کی، وہ قابلِ تعریف ہے کارکنوں کو چاہیے کے وہ عظیم اتحاد کے سپاہی بن کر عوام کی خدمت کرے اگر نیت صاف ہو اور مقصد عوام کی خدمت ہو تو حالات کتنے ہی چیلنجنگ کیوں نہ ہوں، راستے خود بخود کھل جاتے ہیں۔ہم بہار کی سرزمین سے جو کامیاب ہوئے وہ نئی اُمید، نئے حوصلے اور روشن مستقبل کے ساتھ سب لوگوں کی خدمت کرے ہمیں امید ہے کے نو منتخب ایم ایل اے اپنے حلقوں میں ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے اور انصاف، مساوات اور بھائی چارے کا چراغ مزید روشن کرے گے

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات