Saturday, December 27, 2025
ہومBiharوزیر سنجے پرساد یادو کی والدہ آنجہانی پران وتی دیوی کی تعزیتی...

وزیر سنجے پرساد یادو کی والدہ آنجہانی پران وتی دیوی کی تعزیتی تقریب

ہیمنت سورین، سمراٹ چودھری اور دیگر رہنماؤںکاخراج عقیدت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 27 دسمبر: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین وزیر سنجے پرساد یادو کی والدہ محترمہ آنجہانی پران وتی دیوی کی “تعزیتی تقریب اور شانتی بھوج” میں شریک ہوئے۔بڑی ڈھاکہ (بانکا، بہار) میں واقع تقریب گاہ پر وہیمنت سورین نے آنجہانی پران وتی دیوی کی تصویر پرگلپوشی کی اور انہیںدلی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرہیمنت سورین نے وزیر سنجے پرساد یادو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نےآنجہانی کی روح کے سکون اور غمزدہ خاندان کو اس مشکل گھڑی میں صبر و ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر ناتھ مہتو، وزیر عرفان انصاری سمیت بہار حکومت کے کئی اراکین اسمبلی، وزراء اور مقامی شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں خیر خواہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات