ہومBiharوزیر اعلیٰ نےکٹیہار میں ترقیاتی منصوبوں کا لیاجائزہ

وزیر اعلیٰ نےکٹیہار میں ترقیاتی منصوبوں کا لیاجائزہ

افسران کو کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی

جدید بھارت نیوز سروس
کٹیہار(راست):بہار کے وزیر اعلی نیش کمار نے اپنی سمردھی یاترا کے سلسلے میں جمعرات کو ضلع کٹیہار کے پرانپور بلاک کے تحت بڑجھلّا پنچایت میں منعقدہ پرگتی یاترا پروگرام میں ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے افسران سے منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں ضلع کٹیہار کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش دويدی نے ضلع میں چل رہی مختلف اسکیموں، خاص طور پر سات نِشچئے-2 اور سات نِشچئے-3 کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بنیادی ڈھانچے، سڑک، بجلی، پینے کے پانی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینے کی خاطر سرمایہ کاروں کو مختلف سہولیات اور خصوصی ترغیبات دی جا رہی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں قائم ہوں اور مقامی سطح پر نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ریاست کو ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل کرنے کے مقصد سے سات نِشچئے-3 پروگرام نافذ کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد بنیادی سہولیات کو وسعت دینا، شہری اور دیہی علاقوں کی متوازن ترقی کو یقینی بنانا اور عوامی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاست میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شہروں کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، بجلی کی فراہمی کو مضبوط بنانے اور گھروں کی چھتوں پر سولر توانائی کے پلانٹ لگانے کی سمت میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کے لیے سیاحتی سہولیات میں توسیع کی جا رہی ہے، جس سے سیاحت کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چو دھری، آبی وسائل کے وزیر وجے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پورنیہ ڈویژن کے کمشنر راجیش کمار، پولیس انسپکٹر جنرل کمار آشیش اور کٹیہار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وےبھو شرما سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات