Friday, January 9, 2026
ہومBiharوزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بڑا فیصلہ، سخت احکامات جاری

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بڑا فیصلہ، سخت احکامات جاری

اب ہر پیر اور جمعہ کو حکام عوام سے ملاقات کریں گے

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 7 جنوری: بہار میں اب عام شہری آسانی سے اعلیٰ حکام سے مل سکیں گے اور انہیں اپنے مسائل بتا سکیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ‘ایکس ‘ (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل کے ذریعے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر جانکاری شیئر کرتے ہوئے لکھا، “آپ سب جانتے ہیں کہ 20 نومبر 2025 کو ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے چند ہی دنوں بعد، ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ‘سات نشچے-3’ کے پروگرام نافذ کیے ہیں۔”سات نشچے-3 کے ساتویں عزم ‘سب کا سمان – جیون آسان ‘ (سب کا احترام – زندگی آسان) کا بنیادی مقصد ریاست کے تمام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آنے والی مشکلات کو کم کرنا اور ان کی زندگی کو مزید سہل بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ہم مسلسل اہم فیصلے لے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا، “کئی بار دیکھا گیا ہے کہ جب عام لوگ اپنے مسائل لے کر سرکاری دفاتر پہنچتے ہیں تو افسران موجود نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے اب ریاست کے عوام کو سرکاری دفاتر سے متعلق کاموں میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اس کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں”:ملاقات کے دن: ہر ہفتے کے دو ورکنگ ڈے (پیر اور جمعہ) کو گرام پنچایت، تھانہ، حلقہ (انچل)، بلاک، سب ڈویژن، ضلع، ڈویژن اور ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں عام لوگ اپنی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ افسر سے ان کے دفتر میں مل سکیں گے۔افسران کی موجودگی: مقررہ دونوں دنوں پر تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہ کر لوگوں سے احترام کے ساتھ ملیں گے اور ان کی شکایات کو حساسیت کے ساتھ سن کر فوری حل نکالیں گے۔بنیادی سہولیات: تمام سرکاری دفاتر میں آنے والوں کے لیے بیٹھنے کے باوقار انتظام کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی اور بیت الخلاء جیسی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شکایات کا ریکارڈ: آنے والے لوگوں سے موصول ہونے والی شکایات کا باقاعدہ رجسٹر (پنجی) تیار کیا جائے گا اور ان شکایات کی مسلسل نگرانی (مانیٹرنگ) کا نظام بھی یقینی بنایا جائے گا۔یہ نیا نظام 19 جنوری 2026 سے نافذ کرنے کی ہدایت تمام متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔ اس کے نفاذ سے عام لوگوں کو کافی سہولت ہوگی اور ان کے مسائل تیزی سے حل ہو سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، “مجھے پورا یقین ہے کہ یہ پہل ریاست کے شہریوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوگی۔ اس نظام کے حوالے سے اگر آپ کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو 10 جنوری 2026 تک دے سکتے ہیں۔”

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات