Wednesday, December 17, 2025
ہومBiharوزیر اعلی نتیش کمار نے بہار اسٹیٹ پاور (ہولڈنگ) کمپنی لمیٹڈ اور

وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار اسٹیٹ پاور (ہولڈنگ) کمپنی لمیٹڈ اور

ذیلی کمپنیوں میں نومنتخب 2390امیدواروں کو تقررینامےفراہم کیے

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 16 دسمبر:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو محکمہ توانائی کے تحت بہار اسٹیٹ پاور (ہولڈنگ) کمپنی لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں میں نو منتخب 2390 امیدواروں کو تقرری نامے فراہم کیے۔نو منتخب امیدواروں میں 1810 ٹیکنیشن، 512 خط و کتابت کے کلرک اور 68 اسٹور اسسٹنٹ ملازمین شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے علامتی طور پر تین امیدواروں سنی ساکیت، آشو توش کمار اور موہت کمار بھٹ کو تقرری نامے فراہم کیے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا کہ آج تقرری نامے حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو وہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سبھی سے امید ہے کہ وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے اور بہار کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی جانب سے ابتدا ہی سے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت اور روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2005 سے 2020 کے درمیان آٹھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ سال 2020 میں سات نشچے-2 کے تحت 10 لاکھ نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت این ڈی اے حکومت نے 10 لاکھ نوکریاں اور 40 لاکھ روزگار، یعنی مجموعی طور پر 50 لاکھ نوکریاں اور روزگار فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ طے کیا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس کا دوگنا یعنی ایک کروڑ نوکریاں اور روزگار فراہم کیے جائیں گے۔ این ڈی اے حکومت اس سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔
اس پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ مسٹر کمار کی موجودگی میں ریاست میں پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹ کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ریاست میں توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانے اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے مقصد سے بہار حکومت کی جانب سے پمپ اسٹوریج پالیسی۔2025 نافذ کی گئی ہے۔ اس پالیسی کی بنیاد پر بہار اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ نے دو ایجنسیوں میسرز گرینکو اور میسرز سن پیٹرو کا انتخاب کیا ہے۔ یہ دونوں منصوبے نوادہ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں تجویز کیے گئے ہیں، جہاں قدرتی بلندی کا فرق پمپ اسٹوریج نظام کے لیے موزوں ہے۔ گرینکو کے مجوزہ منصوبے کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 7 ہزار 308 میگاواٹ اور سن پیٹرو منصوبے کی صلاحیت 6 ہزار 973 میگاواٹ ہے۔ اس طرح دونوں منصوبوں کی مجموعی صلاحیت 14 ہزار 281 میگاواٹ بنتی ہے۔ ان دونوں منصوبوں کے ذریعے ریاست میں 13 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ منصوبے کے تعمیراتی مرحلے میں تقریباً 8 ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ان پروجیکٹوں کے ذریعہ بہار کو کو قابل تجدید توانائی کو مربوط کرنے ، اعلیٰ ترین طلب کے انتظام اور گرڈ کے استحکام کو برقرار رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت حاصل ہوگی۔ اس سے بجلی صارفین کو سستی شرح پر بجلی دستیاب ہوگی۔ ریاستی حکومت کی پمپ اسٹوریج پالیسی سے شروع کی گئی یہ پہل مستقبل میں بہار کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل اور تکنیکی طور پر مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات