Friday, December 5, 2025
ہومBiharوزیر اعلیٰ نتیش نے داناپور ۔ بہٹاایلیویٹڈ کوریڈور

وزیر اعلیٰ نتیش نے داناپور ۔ بہٹاایلیویٹڈ کوریڈور

اور شیرپور۔دیگھوارا گنگا پل کے تعمیری کاموں کاجائزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 26 نومبر: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو داناپور۔بہٹا ایلیویٹڈ کوریڈور اور شیرپور۔دیگھواراگنگا پل کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے داناپور۔ بہٹاایلیویٹڈ کوریڈور کا معائنہ کرکے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کی معلومات حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہے۔نتیش کمار نے معائنہ کے دوران کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے بہٹاسے کوئیلور تک آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔ پٹنہ شہر کو این ایچ ۔ 922 اور کوئیلور پل سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ یہ کوریڈور این ایچ ۔ 922 کو رنگ روڈ (کنہولی موڑ) اور این ایچ۔139 کو ایمس گولمبرسے جوڑنے والے ایک اہم فیڈر کوریڈور کے طور پر کام کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت بہٹاانٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خصوصی کنیکٹیویٹی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کا باقاعدگی سے معائنہ کرتے رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً اس کے سلسلے میں مشورے دیتے رہے ہیں۔بعد ازاں نتیش کمار نے شیرپور۔دیگھوارا گنگا پل کے تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے تعمیر کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے اس مقام کا بھی مشاہدہ کیا جہاں جے پی گنگا پتھ کی کنیکٹیویٹی شیرپور۔دیگھوارا گنگا پل سے ہوگی۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیرپور۔ دیگھوارامنصوبے کے مکمل ہونے سے پٹنہ شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا اور شہر کی ٹریفک کا نظام مزید مضبوط اور آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھپرا، سیوان، گوپال گنج اور حاجی پور جانے والے لوگوں کو اب پٹنہ شہر سے ہو کر گزرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے ریاست کے باشندوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے متبادل راستے دستیاب ہو سکیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات