Wednesday, December 24, 2025
ہومBiharبی جے پی کے قومی ایگزیکٹیو صدر نتن نوین کا پٹنہ میں...

بی جے پی کے قومی ایگزیکٹیو صدر نتن نوین کا پٹنہ میں شاندار استقبال

پٹنہ، 23 دسمبر (یواین آئی) :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹیو صدر نتن نوین کی منگل کو پٹنہ آمد پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اسٹیٹ ہینگر پر بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ سے بیلی روڈ کے راستے ملر ہائی اسکول گراؤنڈ تک ایک عظیم الشان روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔روڈ شو میں ریاستی صدر سنجے سراؤگی، مرکزی وزیر گری راج سنگھ، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال، وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا سمیت کئی سینئر رہنما موجود رہے۔ اس دوران نتن نوین رتھ پر سوار ہو کر اپنے حامیوں کا خیر مقدم کرتے نظر آئے۔ انہوں نے راج ونشی نگر واقع ہنومان مندر میں پوجا ارچنا بھی کی، جہاں بی جے پی کارکنان زبردست جوش و خروش کے ساتھ ”جے شری رام“ کے نعرے لگاتے دکھائی دیے۔حامیوں نے جے سی بی مشین کے ذریعے پھولوں کی بارش کر کے ماحول کو جشن میں تبدیل کر دیا۔ سڑک پر ہاتھی اور گھوڑوں پر سوار بی جے پی حامی دوڑ لگاتے رہے۔ کئی مقامات پر سڑک کے کنارے بنے اسٹیج پر بچیوں نے روایتی رقص کے ذریعے پارٹی کے نئے قومی ایگزیکٹیوصدر کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے لے کر ملر ہائی اسکول گراؤنڈ تک پورا علاقہ بینروں اور پوسٹروں سے سجا ہوا اور بی جے پی کے رنگ میں رنگا نظر آیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے اسے بی جے پی، ملک اور بہار کے نوجوانوں کے لیے ایک ترغیب بخش دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قیام کے آس پاس ہی نتن نوین کی پیدائش ہوئی تھی جو ایک تاریخی اتفاق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہار میں نتن نوین کی آمد کو لے کر پارٹی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اسے تاریخی بنانے کے لیے بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات