Monday, January 12, 2026
ہومBiharبنگال میں بی جے پی لیڈر اور کارکن محفوظ نہیں ہیں: منگل...

بنگال میں بی جے پی لیڈر اور کارکن محفوظ نہیں ہیں: منگل پانڈے

اپوزیشن لیڈرسوبھندوادھیکاری کے قافلے پر حملہ حکومت کےاشارے پر ہوا

پٹنہ،11 جنوری :بہار حکومت کے وزیر صحت و قانون اور مغربی بنگال بی جے پی کے انچارج منگل پانڈے نے مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر جناب سوبھندوادھیکاری کے قافلے پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی لاقانونیت والی حکومت تشدد اور ناانصافی کے زور پر حکومت چلا رہی ہے۔اس ریاست میں حکومت کے اشارے پر انتخابی تشدد اور غنڈہ گردی اقتدار کی ضرورت بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابی میدان میں جیت کے لیے ٹی ایم سی اپنے حریفوں پر حملوں اور خون خرابے پر اتر آتی ہے۔ یہاں اقتدار کی سرپرستی میں پلنے والے ٹی ایم سی کے غنڈے اب بی جے پی کارکنوں اور لیڈروں کو نشانہ بنا کر انہیں ڈرانا چاہتے ہیں۔لیکن ممتا دیدی شاید یہ بھول گئی ہیں کہ اس ریاست کی عوام سب سے نڈر ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں عبرتناک شکست دینے کا من بنا چکی ہے۔ پانڈے نے کہا کہ مغربی مدنا پور کے گھاٹال میں چندر کونا روڈ پر ہفتہ کی رات بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سوبھندوادھیکاری کے قافلے پر حملہ انتہائی نازیبا ہے۔ریاست میں اپوزیشن لیڈر، کارکن اور عوام محفوظ نہیں ہیں۔ اب وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ہمارے لیڈرسوبھندوادھیکاری نے ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا۔کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پر سوبھندونے چندر کونا پولیس اسٹیشن میں دھرنا بھی دیا۔ لیکن اقتدار میں بیٹھے لوگ غنڈوں کی حمایت میں ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پورولیا سے واپسی پر بی جے پی کارکن سوبھندوکا استقبال کرنے کے لیے کھڑے تھے۔ انہوں نے نو افراد کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ریاستی حکومت اس حملے کی تحقیقات کرے اور مناسب تادیبی کارروائی کرے۔
پانڈے نے کہا کہ بنگال میں ای ڈی (ED) کی کارروائی کے دوران بھی افراتفری کی صورتحال سامنے آئی تھی، جب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ریاست کے کئی سینئر افسران کی مبینہ موجودگی دیکھی گئی تھی۔ سی ایم ممتا بنرجی خود آئی پیک (I-PAC) ڈائریکٹر کے گھر اور پھر سیکٹر پانچ میں واقع دفتر پہنچیں۔ وہاں ان کے افسران کئی فائلیں لے کر چلے گئے۔ یہ واقعہ بنگال میں سیاست اور حکمرانی کے ‘خطرناک گٹھ جوڑ ‘ کی ایک مثال ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات