جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 2 ستمبر: بہار ریاستی راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی دفتر میں آر جے ڈی کے ریاستی پرنسپل جنرل سکریٹری رنوجے ساہو، ریاستی ترجمان اعجاز احمد اورریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پریم کمار گپتا کے ہاتھوں جے ڈی یو کسان سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر ابھیشیک مشرا، بھاجپا لیڈر رام کیول گپتا ،ہرینندن ٹھاکر نے بھاجپا اور جے ڈی یو سے استعفیٰ دے کر اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہوئے ۔اس موقع پر ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ ریاستی پرنسپل جنرل سکریٹری رنوجے ساہو نے آر جے ڈی کی رکنیت کی رسید، راشٹریہ جنتا دل کے نشان کے ساتھ ایک تولیہ، لالٹین اور لالو جی کے دور، گوپال گنج سے رائسینا پر لکھی گئی کتاب دے کر انہیں اعزازسے نوازا۔اس موقع پر ریاستی پرنسپل جنرل سکریٹری رنوجے ساہو نے کہا کہ تیجسوی جی نے جو روڈ میپ مقرر کیا ہے وہ نوکریوں، روزگار، تعلیم، طبی، سیاحت، آئی ٹی سیکٹر، آبپاشی، 17 ماہ کی عظیم اتحاد حکومت میں بہار کی ترقی کے لیے بہار میں مثبت سیاست کو مضبوط کرتی ہے۔بہار میں ترقی اور روزگار کو مسئلہ بنا کر بہار کے خلاف نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کی سمت میں تیجسوی نے جو کام کیا ہے وہ تاریخی تھا اور سبھی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔آج تیجسوی یادو کی قیادت پر بہار کے عوام کا اعتماد اور حمایت بہار میں تبدیلی کی لہر دکھا رہی ہے۔لوگ بی جے پی اور نتیش حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، کیونکہ بہار میں حکومت کہیں کام کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی ۔



