Tuesday, January 13, 2026
ہومBiharبہار کی 'شہد انقلاب ' میں بڑی کامیابی

بہار کی ‘شہد انقلاب ‘ میں بڑی کامیابی

شہد کی پیداوار میں 177 فیصد کا تاریخی اضافہ: وزیر زراعت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 13 جنوری: وزیر زراعت رام کرپال یادو نے کہا ہے کہ بہار نے شہد کی مکھیوں کے پالنے اور شہد کی پیداوار کے شعبے میں تاریخی ترقی درج کی ہے، جو کسانوں کی آمدنی میں اضافے، زرعی تنوع اور دیہی معیشت کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ریاست میں شہد کی پیداوار میں 177 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 24-2023میں قومی سطح پر شہد کی مجموعی پیداوار میں بہار کا حصہ 12.30 فیصد رہا، جس سے ریاست نے ملک کی سرکردہ شہد پیدا کرنے والی ریاستوں میں اپنی مضبوط پہچان بنائی ہے۔ اس وقت ریاست میں شہد کی پیداوار تقریباً 18,600 میٹرک ٹن ہے، جبکہ سال 26-2025 کے لیے 22,000یٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہ اس کامیابی کو مزید رفتار دینے کے لیے ریاستی حکومت جلد ہی شہد کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع پالیسی لانے جا رہی ہے۔ اس کے ذریعے شہد کی پیداوار، پروسیسنگ، معیار، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے نظام کو مستحکم کیا جائے گا تاکہ بہار کے شہد کو ملکی اور غیر ملکی منڈیوں میں بہتر شناخت اور مناسب قیمت مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی “مدھو مکھی پالن ایوم مدھو اتپادن یوجنا” (شہد کی مکھی پالنے اور شہد کی پیداوار کی اسکیم) کے ذریعے ہم چھوٹے، پسماندہ اور بے زمین خاندانوں، خواتین اور دیہی نوجوانوں کو کم لاگت، کم جگہ اور کم وقت میں روزگار اور اضافی آمدنی کا بھروسہ دے رہے ہیں۔ یہ اسکیم غذائی تحفظ، زرعی پیداواری صلاحیت اور دیہی صنعت کاری کو مضبوطی فراہم کر رہی ہے۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف شہد اور موم سے براہِ راست آمدنی فراہم کرتا ہے بلکہ قدرتی جرگ افشانی (Pollination) کے ذریعے پھلوں، سبزیوں اور تلہن کی فصلوں کی پیداوار اور معیار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسکیم کے تحت شہد کی مکھیوں کی کالونی، بکس، شہد نکالنے کے آلات اور فوڈ گریڈ کنٹینرز سمیت ضروری سامان پر مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت ‘ کے تصور اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار حکومت زراعت پر مبنی مائیکرو صنعتوں کو فروغ دے کر مقامی سطح پر روزگار پیدا کر رہی ہے۔ وزیر زراعت نے کسانوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس اور دیہی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے ہارٹیکلچر (ادریان) دفتر سے رابطہ کر کے اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور بہار کے ‘شہد انقلاب ‘ میں فعال حصہ لیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات