Thursday, December 25, 2025
ہومBiharادارہ شرعیہ پٹنہ کے پرنسپل اعلی تعلیمی ایوارڈ سے سرفراز

ادارہ شرعیہ پٹنہ کے پرنسپل اعلی تعلیمی ایوارڈ سے سرفراز

پٹنہ:مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے ترجمان مولانامحمدقطب الدین فیضی نے اطلاع دی ہے کہ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن پٹنہ کے سوسال پورے ہونے پر مختلف تقریبات منعقد ہورہے ہیں دریں اثناء بورڈ کی طرف سے صوبہ بہارکے چنندہ اور قابل فخر ادارہ ومدارس کے لائق وفائق صاحب ذوی الاحترام پرنسپل صاحبان کو ایوارڈ واعزازات سے نوازہ گیاہے اسی کڑی میں صاحب علم وفن، ماہردرسیات، مستحکم ایڈمنسٹریٹیو منتظم کار مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ کے پرنسپل حضرت مولانانوازش کریم فیضی کو بورڈ کی جانب سے تعلیمی وتدریسی میدان میں بہترخدمات انجام دینے کے لیئے قابل رشک اعزاز”تعلیمی ایوارڈ”سے نوازہ گیااور سند، مومنٹو وشال دیکرحوصلہ افزائ کی گئ، محترم مولانانوازش کریم فیضی تقریبا 30 سالوں سے بہترتعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، بورڈ کے چیئرمین جناب سلیم پرویز، سیکریٹری جناب عبدالسلام انصاری اور ایم ایل سی جناب خالدانور صاحبان نے پرنسپل صاحب کی خدمت میں مذکورہ ایوارڈ پیش کیا، اس موقع پر مولانانوازش کریم فیضی نے بتایاکہ بورڈ کی نگرانی اور قابل فخر چیئرمین وسیکریٹری کی اتھک محنت جدوجہدسے بہار کے ملحقہ مدارس ترقی کی طرف گامزن ہیں انہوں نے مذکورہ حضرات کاشکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ یہ اعزازصرف تنہانوازش کریم کے لیئے نہیں بلکہ مدرسہ شرعیہ ادارہ شرعیہ کے جملہ اساتذہ اور عموماپورے بہارکے مدارس اساتذہ کے لیئے ہے ہم سب کو متحدہ طورپرجہدمسلسل کرکے مدارس کو آگے بھی ترقی کے منازل طے کرنے میں اہم کردارنبھاناہے

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات