Friday, December 5, 2025
ہومBiharاسمبلی اسپیکر نےنتیش کو ایوان کا قائد اور تیجسوی کو قائد حزب...

اسمبلی اسپیکر نےنتیش کو ایوان کا قائد اور تیجسوی کو قائد حزب اختلاف تسلیم کیا

ضمنی بجٹ پیش، ایوان میں کئی بل اور ضابطے بھی پیش کیے گئے

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 3 دسمبر (یو این آئی)بہار اسمبلی کے اسپیکر پریم کمار نے بدھ کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو ایوان کا لیڈر تسلیم کیا اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما تیجسوی پرساد یادو کو اپوزیشن لیڈر کا درجہ دیا۔گورنر عارف محمد خان کے خطاب کے بعد ایوان زیریں کے اراکین اسمبلی میں جمع ہوئے جہاں نتیش کمار کو 18ویں اسمبلی میں ایوان کے لیڈر کے طور پر تسلیم کیا گیا اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو اپوزیشن لیڈر کا درجہ دیا گیا۔اس کے بعد مسٹر کمار نے موجودہ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسران کے طور پر رام نارائن منڈل، رتنیش سدا، بھائی ویرندر،قمرالہدیٰ اور جیوتی دیوی کے ناموں کا اعلان کیا۔اسمبلی اسپیکر نے ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، مالیات کے وزیر وجیندر پرساد یادو،اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اور راجو تیواری کو شامل کیا گیا۔اس کے بعد مالیات کے وزیر وجیندر پرساد یادو نے ایوان میں مالی سال 2025-26 کے لیے دوسرا ضمنی بجٹ پیش کیا۔پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے ’بہارقانون سازیہ(اراکین کی تنخواہ، بھتہ اور پنشن) قانون 2006‘ کی دفعہ 8(3) کے تحت بہار قانون سازیہ (اراکین کی تنخواہ، بھتہ اور پنشن) (ترمیم) ضابطہ 2025 ایوان میں پیش کیا۔انہوں نے 2007: بہار انڈسٹری ایکسٹنشن آفیسر کیڈر رولز ،2015 ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر اسٹینو گرافر کیڈر رولز، 2007 بہار انڈسٹری ریجنل کلیریکل کیڈر رولز، 2007 بہار انڈسٹری سروس کیڈر (ترمیم) رولز، 2013بہار سلک ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ کیڈر رولز، 2015بہار انڈسٹری (ہینڈلوم اور سلک) ریجنل کلرک (بھرتی و سروس شرائط) رولز، 2015بہارہینڈلوم ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ کیڈر رولز اوربہار انڈسٹریل انویسٹمنٹ پروموشن رولز 2016 کو بھی ایوان کی میز پر رکھا ہے۔نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بہار فائر سروسز ترمیمی بل 2025 پیش کیا جبکہ نائب وزیراعلیٰ وجے کمار سنہا نے بہار امین کیڈر رولز 2025 ایوان میں پیش کیے۔اس کے بعد ایوان نے سابق ارکان اسمبلی مسٹر چندر سنگھ، ہری نندن یادو، رانا گنگیشور سنگھ،شیبوسورین اور بہار کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تمام اراکین نے ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔بعد ازاں اسپیکر مسٹر کمار نے ایوان کی کارروائی جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات