Saturday, December 6, 2025
ہومBiharاننت سنگھ نے سیاسی پچ پر لگایا چھکا

اننت سنگھ نے سیاسی پچ پر لگایا چھکا

پٹنہ، 14 نومبر (یواین آئی) بہار میں پٹنہ ضلع کی معروف نشست مکامہ اسمبلی سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار اننت سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی امیدوار اور سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کی اہلیہ وینا دیوی کو 28206 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔جے ڈی یو امیدوار اننت سنگھ نے 91416 ووٹ حاصل کیے جبکہ آر جے ڈی کی وینا دیوی کو صرف 63210 ووٹ ملے۔’چھوٹے سرکار‘ کے نام سے مشہور اننت سنگھ فروری 2005 میں مکامہ اسمبلی نشست سے پہلی بار انتخاب جیتے تھے۔ اس کے بعد اکتوبر،نومبر 2005، سال 2010، سال 2015 اور سال 2020 میں بھی انہوں نے کامیابی حاصل کی۔ تاہم 15 جولائی 2022 کو اے کے۔47 کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اننت سنگھ کی اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی۔ اس کے بعد خالی ہوئی اسمبلی نشست پر نومبر 2022 میں ہوئے ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی کی امیدوار اور اننت سنگھ کی اہلیہ نیلم دیوی نے کامیابی حاصل کی تھی۔مکامہ کی جغرافیائی ساخت کی وجہ سے یہاں پیسے اور طاقت کا ہمیشہ غلبہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے یہاں باہوبلی ہی رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں۔ سال 1990 میں اننت سنگھ کے بھائی دلیپ سنگھ جنتا دل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ سال 1995 میں بھی انہوں نے دوبارہ جیت حاصل کی۔
لیکن سال 2000 میں باہوبلی لیڈر سورج بھان سنگھ یہاں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت کر اسمبلی پہنچے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات