Tuesday, January 13, 2026
ہومBiharامیر شریعت کرناٹک شیخ طریقت مولانا صغیر احمدخاں رشادی سپرد خاک

امیر شریعت کرناٹک شیخ طریقت مولانا صغیر احمدخاں رشادی سپرد خاک

ناظم امارت شرعیہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا

پٹنہ، ۱۳؍جنوری(راست):امیر شریعت کرناٹک شیخ طریقت حضرت مولانا صغیر احمدخاں رشادیؒ شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے امیر شریعت بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر ناظمِ امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی بنگلور تشریف لے گئے ان کے ہمر اہ معاون ناظم امارت شرعیہ مولانا محمد قمر انیس قاسمی شریک سفر رہے ،اس موقع پر دار العلوم سبیل الرشاد کے احاطہ میں ہزاروں فرزندان توحید و عقیدت مندوں کے درمیان تعزیتی نششت سے خطاب کرتے ہوئے ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے مولانا ؒ کی ہمہ جہت دینی و علمی صلاحیتوں اور انتظامی امور پر بختہ کاری کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتےہوئے کہا کہ حضرت مولانا نہایت ہی خوش اخلاق، خوش مزاج اوراساتذہ و طلبہ میں ہر دل عزیز مربی ومحسن کی حیثیت سے مقبول ومحبوب تھے ،دارالعلوم سبیل الرشاد نے ان کے عہد اہتمام میں نمایاں ترقی حاصل کی ،اللہ اس شجر طوبیٰ کو سرسبزوشاداب رکھے ،ناظم نے امیر شریعت حضرت مولانا احمدولی فیصل رحمانی صاحب کی طرف سے تعزیتی پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا امارت شرعیہ اور خانقاہ رحمانی مونگیر سے بڑا گہر ااور عقیدت مندانہ تعلق تھا اس لئے اکثر وہاں کے بزرگوں کے تذکرے فرمایا کرتے تھے بلاشبہ ایسے مخـلص اور نسبت بزرگ کا ہمارے درمیان سے اٹھ جانا ایک بڑا علمی سانحہ ہے ،مولاناقمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم نے کہا کہ مولانا کا امارت شرعیہ سے قدیم تعلق رہا ہے اس تعلق کی بنیاد پر میں جب بھی بنگلور حاضر ہوتا اور ملاقات کرتا خندہ روئی سے پرتپاک انداز میں ملتے جلتے اور امارت کے حال احوال معلوم کرتے تھے ،ان کے وصال سے ہم ایک شفیق رہنماسے محروم ہوگئے ،اس تعزیتی نششت میں مولاناافتخار احمد صاحب جمعیۃ علماء بنگلور ،مولانا مقصود عمران امام وخطیب سیٹی جامع مسجد بنگلور اورمولانا احمد شمال استاذ سبیل الرشاد کے علاوہ متعدد علماء نے اظہار تعزیت کیا ، مولانا کے نماز جنازہ میں حکومت کرناٹک کے وزراء و عہدداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سرکاری اعزازکے ساتھ سپر د خاک کیا، مولانا رحمۃ اللہ علیہ کا حلقہ اثر تامل ناڈو ،آندھرا ،تلگانہ تک پھیلاہوا ہے ،اس لئے ان ریاستوں کے اصحاب فضل وکمال علماء اور حضرت کےمخصوص شاگردوں نے سیکڑوں کی تعداد میں جنازے میں شرکت کی ،جنازہ کی نماز مولانا کے بڑے صاحبزادے مولانا زبیر احمد نے پڑھائی اور اخیر میں اجتماعی طور پر ایصال ثواب اور دعا مغفرت کی گئی ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات