باباصاحب کے نظریات کو عوام تک پہنچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: دیپک پرکاش
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 06 دسمبر: راشٹریہ لوک مورچہ کی جانب سے آج پارٹی کیمپ آفس، 24 ایم اسٹینڈ روڈ، پٹنہ میں عالمی رتن، آئین ہند کے معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کا مہا پرنروان دیوس (یومِ وفات) عقیدت، احترام اور باوقار ماحول میں منایا گیا۔بہار حکومت کے پنچایتی راج وزیر محترم دیپک پرکاش نے اپنے خطاب میں کہا کہ “باباصاحب کے نظریات اور اصولوں کو عوام کے ہر فرد تک پہنچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔”
باباصاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فکر، جدوجہد اور دور اندیشی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہے اور آج بھی سماجی انصاف، مساوات اور شمولیاتی ترقی کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔اس کے ساتھ ہی، انہوں نے راشٹریہ لوک مورچہ خاندان کے تمام موجود ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مدن چودھری اور پروگرام کے کنوینر اشوک رام سمیت دیگر سینئررہنماؤں نے بھی باباصاحب کی زندگی، جدوجہد اور قوم کی تعمیر میں ان کے بے مثال تعاون پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں پارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس ضمن میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، پارٹی کے صوبائی ترجمان نتین بھارتی نے بتایا کہ اس موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں پارٹی کے دیگر اہم ساتھیوں میں پرشانت پنکج، ہیمانشو پٹیل، انگد کشواہا، سبھاش چندرونشی، نتین بھارتی، ڈاکٹر ویریندر ڈانگی، رتیش رنجن، راجیش رام، خورشید احمد، سمی کماری، انجلی کشواہا، سنیل کشواہا، سوربھ ساگر، سنتوش کمار سنگھ، سشیل سنگھ، رجنیش کمار، پرمود سنگھ راجپوت، کلیم ادریسی، سنتوش کمار سنگھ، بھولا شرما، اجے کشواہا، راگھویندر کشواہا، گنگا پانڈے، ریاض الدین بخو، اشوک کشواہا، راجیش کمار، منوج رام وغیرہ شامل تھے۔



