Saturday, December 6, 2025
ہومBiharمحکمہ تعلیم کی پہل، 27 ہزار 171 اساتذہ کو ملے گا نیا...

محکمہ تعلیم کی پہل، 27 ہزار 171 اساتذہ کو ملے گا نیا بلاک اور اسکول

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 21 نومبر: بہار میںمحکمہ تعلیم نے سرکاری پرائمری ،مڈل، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کام کرنے والے 27 ہزار 171 امعلم ومعلمات کی بین اضلاع تعیناتی کی آخری کارروائی شروع کر دی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری نئے رہنما اصول کے مطابق ان اساتذہ سے 24 نومبر سے پانچ دسمبر تک ای-شکشا کوش پورٹل پر پانچ۔ پانچ بلاکوں کو انتخاب کرنے کیلئے کہاجائے گا، جس کے بعد 10 سے 15 دسمبر کے درمیان بلاکوں کا الاٹمنٹ اور 31 دسمبر تک تمام اساتذہ کی اسکولوں میں تعیناتی مکمل کر دی جائے گی۔ اس پوری کارروائی کا باضابطہ اعلان محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر نے کیا ہے۔محکمہ نے اساتذہ کی درجہ بندی اور ترجیحی ترتیب کو واضح کرتے ہوئے اساتذہ کی زمرہ بندی، عمر، صنف اور معذوری کو بنیادی معیار قرار دیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت ریاست کے سرکاری اسکولوں میں کام کر رہے اساتذہ کو تین زمروں ریگولر اساتذہ، مخصوص اساتذہ (سکشمتا امتحان ایک اور دو پاس اور پہلے سے نیوجت) اور اسکول ٹیچر (بی پی ایس سی کے تحت ٹی آر ای-ایک اور دو کے تحت تقرر شدہ اساتذہ)میں تقسیم کیا گیا ہے۔
بلاک اور اسکول الاٹمنٹ کے دوران دستیاب خالی آسامیوں کی بنیاد پر اساتذہ کو درج ذیل ترتیب میں ترجیح دی جائے گی۔ اس کے تحت کسی بھی بلاک یا اسکول میں اگر مضمون وار خالی جگہ محدود ہے تو سب سے پہلے ریگولر اساتذہ، اس کے بعد مخصوص اساتذہ اور آخر میں اسکول ٹیچر کو ترجیح دی جائے گی۔ ہراساتذہ زمرے کے اندر بھی اضافی ترجیح مقرر کی گئی ہے۔ ایک ہی زمرے کے اساتذہ کے درمیان بلاک یا اسکول الاٹمنٹ کے سلسلے میں معذور خاتون ٹیچر کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔
اس کے بعد معذور مردٹیچر، عام خواتین اساتذہ اور عام مرد اساتذہ کو ترتیب وار ترجیح دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ عمر والے اساتذہ کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔ نیز مضمون وار اور جماعت وار دستیاب خالی آسامیوں کو بنیاد بنا کر ہی آخری الاٹمنٹ کیا جائے گا۔بلاک الاٹمنٹ کے بعد اسکولوں کی فہرست اساتذہ کے مضمون کے مطابق نزولی ترتیب میں دکھائی جائے گی۔جاری حکم نامے کے ذریعے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر اسکول میں ہر مضمون کا کم از کم ایک استاد ضرور ہو۔ جب تک تمام اسکولوں میں ہر مضمون کا ایک ایک استاد دستیاب نہ ہو جائے، تب تک کسی اسکول میں ایک ہی مضمون کے دو اساتذہ نہیں بھیجے جائیں گے۔ طلبہ و اساتذہ کا تناسب بھی اسکرین پر ظاہر ہوگا، جس سے حقیقی ضرورت والے اسکولوں کو ترجیح مل سکے گی۔اسکول الاٹمنٹ کے بعد تمام اساتذہ کو تبادلہ حکم نامے میں مقررہ تاریخ تک نئے اسکول میں جوائن کرنا ہوگا۔ جوائن کرنے میں تاخیر ہونے پرمحکمہ جاتی کارروائی کا بھی امکان ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات