Sports

بڑودہ نے ممبئی کو 84 رن سے شکست دی

14views

بڑودہ، 14 اکتوبر (یو این آئی) بھارگو بھٹ (10 وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور متیش پٹیل (86 رن) کی اننگز کی بدولت بڑودہ نے رنجی ٹرافی کےموجودہ سیزن (2024-25) کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی کو 84 رنز سے شکست دی۔کرنال پانڈیا کی قیادت میں بڑودہ نے ممبئی کو دوسری اننگز میں جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارگو بھٹ نے چھ وکٹیں لے کر ہدف کا تعاقب کرنے والی ممبئی کی ٹیم کو 177 رنز پر سمیٹ کر 84 رنز سے ٹیم کو جیت دلائی۔ ممبئی کو پہلا جھٹکا چھٹے اوور میں پرتھوی شا (12) کے طور پر لگا۔ اس کے بعد ہاردک تامور (6) رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان اجنکیا رہانے (12)، شریس ایر (30)، شمس ملانی (12)، شاردل ٹھاکر (آٹھ)، تنوش کوٹیان (ایک)، موہت اوستھی (5) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سدھیش لاڈ نے (59) رنز کی اننگز کھیلی۔ ممبئی کی پوری ٹیم 48.2 اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دونوں اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے بڑودہ کے بھارگو بھٹ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔بھارگو بھٹ نے بڑودہ کی طرف سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش پیتھیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جے سنگھ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑودہ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں ممبئی کی پوری ٹیم 214 رنز ہی بنا سکی۔ بڑودہ نے دوسری اننگز میں 185 رنز بنائے اور ممبئی کو دوسری اننگز میں جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف ملا۔ بھارگوا کی شاندار گیند بازی کے سامنے ممبئی کی ٹیم دوسری اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.