میلبورن، 30 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ایلانا کنگ (چار وکٹ)، کم گارتھ اور ڈارسی براؤن (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کو 170 رن پر سمیٹنے کے بعد اینابیل سدرلینڈ (24 ناٹ آؤٹ) اور فوبی لیچ فیلڈ (20 ناٹ آؤٹ) کی اننگز کی بنیاد پر واحد ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ پر 56 رن بناکر اچھا آغاز کیا، لیکن وہ اب بھی انگلینڈ کے اسکور سے 114 رن پیچھے ہے۔انگلینڈ کے 170 کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے ساتویں اوور میں جارجیا وال (12) کا وکٹ کھو دیا۔ اسٹمپ کے وقت آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 56 رن بنالئے تھے اور اینابیل سدرلینڈ (24 ناٹ آؤٹ) اور فوبی لیچ فیلڈ (20 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آج آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹنگ کے لئے انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے 47 کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دی تھیں۔ مایا بوچیئر (دو)، ٹمی بیومونٹ (آٹھ) اور کپتان ہیدر نائٹ (25) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد نیٹ سایور برنٹ اور صوفیہ ڈنکلے نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ الانا کنگ نے صوفیہ ڈنکلے (21) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ڈینیئل وائٹ (22)، ایمی جونز (تین) اور سوفی ایکلسٹن (ایک) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نیٹ سایور برنٹ نے سب سے زیادہ سکور (51) رن بنائے۔
رائنا میکڈونلڈ گے (15) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیائی گیندبازی اٹیک کے سامنے انگلینڈ کی پوری ٹیم 71.4 اووروں میں 170 رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی چار بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکیں۔آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ نے 23 اوورز میں 45 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیں۔ کم گارتھ اور ڈارسی براؤن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایشلے گارڈنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) ایشلی وان وِک (چار وکٹ) کے بعد جیما بوتھا (37) اور کپتان کائیلا رینیکے...
آسٹریلیا نے 654 رن کے بڑے اسکور پر اننگ ڈکلیئر کی
آسٹریلیا کے بڑے اسکور کے سامنے سری لنکا لڑکھڑائی گال (سری لنکا) 30 جنوری (یو این آئی) عثمان خواجہ (232)،...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کے بعد لاہور دوبارہ پہنچ گئی
اسلام آباد، 30 جنوری:۔ (ایجنسی) ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11...