آسٹریلیا کے بڑے اسکور کے سامنے سری لنکا لڑکھڑائی
گال (سری لنکا) 30 جنوری (یو این آئی) عثمان خواجہ (232)، ٹیو اسمتھ (141) اور جوس انگلس (102) کی سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن چھ وکٹوں پر 654 رنز کا بڑا اسکور کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔
آسٹریلیا نے کل دو وکٹوں پر 330 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ آج آسٹریلیا کی تیسری وکٹ اسٹیو اسمتھ (141) کی صورت میں گری۔ انہیں جیفری وینڈرسے نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس کے بعد پربھات جے سوریہ نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ عثمان خواجہ نے 352 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 232 رنز بنائے۔ جوش انگلس نے 94 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 102 رنز بنائے۔ انہیں جے سوریہ پربھات نے بھی آؤٹ کیا۔ بو ویبسٹر (23) ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے 154 اوورز میں چھ وکٹوں پر 654 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ایلکس کیری (46) اور مچل اسٹارک (19) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریہ اور جیفری وینڈرسے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔