واشنگٹن، 21 ستمبر(اے یو ایس) امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات میں سیکرٹ سروس نے انتخابی ریلی سے پہلے سکیورٹی پلاننگ اور اس کے نفاذ میں میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے امریکی سیکرٹ سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر رونلڈ رو نے سابق صدر پر جولائی میں ہونے والے حملے کے حوالے سے کہا کہ ’ایڈوانس ٹیم کے کچھ اہلکار بہت زیادہ محتاط تھے، جبکہ دیگر اطمینان میں تھے جن کی وجہ سے سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی۔‘پریس بریفنگ سے خطاب میں رونلڈ رو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کے ساتھ رابطے میں کمی تھی جبکہ موبائل ڈیوائسز پر ’ضرورت سے زیادہ انحصار‘ کیا گیا جس کے نتیجے میں معلومات آگے شیئر نہیں ہوئیں۔جولائی میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے مقام سے کچھ فاصلے پر واقع ایک عمارت کی چھت سے حملہ آور میتھیو کروکس نے فائر کیا تھا جس میں سابق صدر زخمی ہوئے تھے۔سیکرٹ سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر رونلڈ رو نے کہا کہ ’مقامی وقت 6 بج کر 10 منٹ پر سیکرٹ سروس سکیورٹی روم نے کاؤنٹر سنائپر رسپانس ایجنٹ کو کال کیا اور اے جی آر کی عمارت کی چھت پر ایک شخص کی موجودگی کے حوالے سے بتایا۔‘’یہ اہم انفارمیشن سکیرٹ سروس کے ریڈیو نیٹ ورک پر موصول نہیں ہوئی۔‘خیال رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ریلی کے دو شرکا زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک 50 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی تھی تاہم حملہ آور کو سیکرٹ سروس کے اہلکار نے چھت پر پی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس واقعے کے بعد سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہو گئی تھیں جبکہ متعدد ایجنٹس کو کچھ عرصے کے لیے چھٹی دے دی گئی۔رونلڈ رو نے مزید کہا کہ سیکرٹ سروس کو اضافی فنڈنگ، اہلکاروں اور سامان کی ضرورت ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے حالات کا مقابلہ کر سکیں۔ایوان نمائندگان نے جمعے کو ایک بل کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت سیکرٹ سروس کی جانب سے صدارتی امیدواروں کو موجودہ صدور اور نائب صدور کے جتنا ہی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
8
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سکیورٹی کونسل میں لبنان پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار
جنیوا، 21 ستمبر(اے یوایس)لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس میں بے ضرر ڈیوائسز...
اسرائیل، لبنان سرحد پر لوگوں کی گھر واپسی کیلئے کام جاری ہے
امریکی صدرجو بائیڈن کا کابینہ کے ایک اجلاس میں اعلان واشنگٹن، 21 ستمبر (اے یو ایس) صدر بائیڈن نے کابینہ...
لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے
100 راکٹ لانچروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بیروت، 19 ستمبر (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی فوج...
اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے لبنان کی سرحد پر بھیجا
مقبوضہ بیت المقدس،19ستمبر (ہ س )۔ اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کردیے۔اسرائیلی فوج...