حیدرآباد: ہر سال 15 اکتوبر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم طلباء منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالفاخر زین العابدین عبدالکلام کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کلام کو عام طور پر ‘ہندوستان کے عوامی صدر’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک کے 11ویں صدر (2002 سے 2007 تک) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ملک اور بیرون ملک میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو علمی، تصنیفی، سائنسی اور دیگر کئی شعبوں میں ان کی انمول خدمات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے ان کے شائستہ مزاج اور سائنسی صلاحیت کو یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نےکہاکہ میزائل مین کے طور پر معروف ملک کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ملک کے تئیں ان کی بے مثال خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہیں ان کے عاجزانہ رویے اور غیر معمولی سائنسی صلاحیتوں کی وجہ سے لوگ پسند کرتے تھے۔ قوم کی تعمیر میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔‘‘ ڈاکٹر کلام کی یوم پیدائش، 15 اکتوبر کو ‘عالمی یوم طلبہ’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے 2019 میں ڈاکٹر کلام کی یوم پیدائش کو عالمی یوم طلبہ کے طور پر ٹوئٹ کیا تھا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے کردار اور تدریس سے وابستگی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہیں پڑھانے کا اتنا شوق تھا کہ وہ ہندوستان کے گیارہویں صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے اگلے ہی دن دوبارہ تعلیم سے جڑ گیے۔ انہوں نے نومبر 2001 سے انا یونیورسٹی چنئی میں پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ ڈاکٹر کلام کا خیال تھا کہ ایک استاد کا کردار، انسانی خصوصیات کی تعمیر، ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور اختراعی اور تخلیقی ہونے کا اعتماد پیدا کرنا ہونا چاہیے، جو انہیں مستقبل میں مسابقتی بننے میں مدد دے گا۔
878
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن کے درمیان 205 ہندوستانیوں کے ساتھ فوجی طیارہ امرتسر کیلئے روانہ: رپورٹ
نئی دہلی، 4 فروری:۔ (ایجنسی) ایک امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تارکین وطن کو ہندوستان بھیج رہا ہے، جب سے امریکی...
ٹول ٹیکس وصولی 64,809.86کروڑ روپے تک پہونچ گئی
نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو ریلیف دے گی حکومت : نتن گڈکری نئی دہلی، 3 فروری:۔ (ایجنسی) مرکزی روڈ...
نیوکلیئر انرجی مشن کا آغاز :بھارت جوہری توانائی کے شعبے میں 20ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا
امریکہ نے بھارت کی تین جوہری تنصیبات پر سے 17 سال بعد پابندیاں ہٹا دیں ہیں نئی دہلی، 3 فروری:۔...
ہندوستان کے پاس نہ تو پیداوار کا ڈیٹا ہے اور نہ ہی کھپت کا
حکومت روزگار کی صورتحال پر نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہے: راہل نئی دہلی، 03 فروری (...