Jharkhand

انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ نے وزیر حفیظ الحسن انصاری سے کی ملاقات

15views

پہلی ریاست سطحی اردو کانفرنس میں شرکت کیلئے کیا مدعو

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22؍جنوری: آج انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اقلیتی امور، حکومت جھارکھنڈ حفیظ الحسن انصاری سے ملاقات کر انجمن کی پہلی ریاست سطحی اردو کانفرنس میں بطور مہمان اعزازی شرکت کیلئے مدعو کیا۔ واضح ہو کہ انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی پہلی ریاست سطحی اردو کانفرنس آئندہ 16 فروری 2025 کو پرانا جھارکھنڈ اسمبلی کلب میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اسی کو لے کر آج انجمن کے وفد نے وزیر حفیظ الحسن انصاری سے ملاقات کی اور اس سے متعلق امور پر چرچہ کی۔ اس موقع پر انجمن کے جھارکھنڈ کنوینر ایم زیڈ خان نے وزیر کو اس بات سے بھی واقف کرایا کہ ہمارا مقصد اردو زبان کی بھر پور ثقافتی و لسانی ورثے کو فروغ دینا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔ ساتھ ہی جھارکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے ناطے ریاست کے سماجی و ثقافتی فریم ورک میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ اس ریاست سطحی کانفرنس میں ملک اور ریاست کے نامور ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ وزیر نے وفد کی باتوں کو پرغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ اس ریاست سطحی اردو کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے۔ وفد نے وزیر کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے کنوینر ایم زیڈ خان، پرکاش وپلو، محمد الیاس انصاری، محسن سعید اور توقیر خان سمیت دیگر موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.