Jharkhand

انجمن ترقی اُردو لاتیہا ر نے اردو کے مسائل پر وزیرتعلیم بیدھ ناتھ رام سے ملا قات کی

75views

لاتیہار14 اکتو بر(راست) قاری محمد برکت اللہ رضوی صاحب سرپرست انجمن ترقی اردو لاتیہارکی قیادت میں ضلع لاتہار کی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے جھارکھنڈ حکومت کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے وزیر جناب بیدھناتھ رام سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسائل کے حل کیلئے ایک مطالبہ نامہ پیش کیا۔ جس میں 4401 اردو اسسٹنٹ ٹیچرس کی بحالی میں بقیہ 3712 سیٹ کو سرنڈر کرکے ختم کرنےکی کوشش کی گئی ہے اسے دوبارہ درست کرتے ہوئےٹرینڈ اور ٹیٹ پاس امیدواروں سے مذکورہ سیٹ پر بحال کرنے اورٹیچر ٹریننگ امتحان میں اردو زبان کے رسم الخط میں لکھنے کا بندوبست، جسے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے ختم کر دیا ہے، اسے دوبارہ اردو زبان میں لکھنے کا انتظام کرنے کا مطا لبہ کیا گیا ہے۔مثبت اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ ان مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ یہ تمام مطالبات آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہمارے سلگتے ہوئے مسائل ہوں گے۔وفد میں انجمن ترقی اردو کے صدر مفتی محسن اعظم امجدی، تنظیم علمائے اہلسنت لاتیہار کے سکریٹری مفتی محمد مدثر عالم امجدی ، کاروان حیات اکیڈمی اور دانشوران لاتہار کے صدر جناب شمس الہدی ، ساہتیہ سنگم لاتیہار کے نائب صدرمحمد معراج الحق ، جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین کے نمائندہ منظر حسین، خورشید اختر، جامع مسجد لاتیہار کے سکریٹری علیم الدین انصاری، خادم انصاری عابد انصاری، شمشیر عالم، تعظیم انصاری اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.