National

 آندھرا پردیش: دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر سے 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 سے زیادہ زخمی

325views

کَل شام آندھرا پردیش کے وجے نگرم ضلعے میں دو مسافر ٹرینوں کے ٹکرا جانے سے کم سے کم 11 افراد ہلاک اور تقریباً 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مشرقی سرحدی ریلوے کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ Kankatapalli کے مقام پر Palasa مسافر ٹرین، Rayagada مسافر ٹرین سے پیچھے سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹرین کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔زخمیوں کو وِشاکھا پٹنم اور وجے نگرم کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم نریندرمودی ریلوے کے وزیرسے رابطے میں ہیں اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوںکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

 ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور ریلوے کی ٹیمیں قریبی تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ وزیرِ موصوف نے مزید کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے قریبی رشتہ داروں کو 10-10 لاکھ روپے، جبکہ شدید طور پر زخمی افراد کو ڈھائی-ڈھائی لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی لوگوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔×

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.