68
دمشق، 3 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی ڈرون حملے نے جمعرات کی علی الصبح شام کے ساحلی شہر جبلہ میں ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ یہ اطلاع سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ ڈرونز اور جنگی طیاروں کے میزائلوں کے حملے سے ڈپو تباہ ہو گیا اور ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ شامی فضائی دفاع اور روسی افواج نے 40 سے 50 منٹ کے اندر حملے کا جواب دیا، کیونکہ یہ ڈپو شام کے سب سے بڑے روسی فضائی اڈے کے قریب واقع ہے، جو شمال مغربی صوبے لاذقیہ میں واقع ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔