
جدید بھارت نیوز سروس
بیلاگنج(گیا)22 اکتوبر:بیلا گنج اسمبلی حلقہ میں ہو نے والے ضمنی اسمبلی انتخاب میںآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم )کے امیدوارحاجی محمد زمین علی حسن پوری مظبوطی سے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔انہیں لوگوں کا ساتھ بھی مل رہا ہے۔اویس عنبرنے بیلا گنج کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اے آئی ایم آئی کے امیدوار، مشہور سماجی خد مت گار سیاسی کارکن ، ایل ایل بی اور صنعتکار حاجی محمد زمین علی حسن کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنا ئیں۔انہوں نے کہا کہ بیلا گنج کے لوگوں کے پاس یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور آر جے ڈی و جن سوراج جیسی پو رٹیوں کو سبق سکھا ئیں،کیو نکہ آر جے ڈینے ہمیشہ مسلمانو ں کے ساتھ نا انصا فی کی ہے اور پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کا کو ئی مستقبل نہیں ہے،کیونکہ اس کے پاس نوجوانوں کی فلاح کا کو ئی منصو بہ نہیں ہے۔
