National

آل پارٹی میٹنگ نتیجہ خیز رہی: رجیجو

21views

نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج کل جماعتی ایک میٹنگ بلائی جس میں مختلف پارٹیوں کے ایوان قائدین سے درخواست کی گئی کہ وہ اجلاس کو پرامن طریقے سے چلائیں۔ تمام مسائل پر صحت مندانہ بحث کی درخواست کی گئی ہے جس پر تمام جماعتوں کے قائدین نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔مسٹر رجیجو نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ مکمل طور پر نتیجہ خیز رہی اور تمام پارٹیوں کے ایوان قائدین نے میٹنگ میں ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے نیٹنگ کو مثبت اور بامقصد قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام جماعتوں کے تعاون سے بجٹ اجلاس میں پارلیمنٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلے گی۔ میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ کل جماعتی میٹنگ میں 36 جماعتوں کے 52 رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسائل اہم ہیں لیکن اس اجلاس میں صدر کا خطاب اور اقتصادی سروے جمعہ کو پیش کیا جائے گا جبکہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ہفتہ کو بجٹ پیش کریں گی۔ صدر کے خطاب پر پیر سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث شروع ہوگی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر جے پی نڈا، کانگریس کے گورو گوگوئی، کے سریش، جے رام رمیش، دراوڑ منیترا کزگم کے ٹی آر بالو، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندیوپادھیائے، ڈیرک اوبرائن، این سی پی کی فوزیہ خان، راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا سمیت کئی لیڈروں نے شرکت کی۔مسٹر رجیجو نے کہا کہ تمام مسائل اہم ہیں اور سب پر بحث ہونی چاہئے لیکن یہ بجٹ سیشن ہے اور پہلا کام صدر کے خطاب پر بحث کرنا اور بجٹ پاس کرنا ہوگا۔ دریں اثنا، اگر کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے جو زیادہ اہم ہے اور اس پر بحث کی ضرورت ہے، تو اس پر بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں غور کیا جائے گا۔ صدر کے خطبہ اور بجٹ پر کب تک بحث جاری رہے گی اس کا فیصلہ کمیٹی میں ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں 16 بل لائے جائیں گے اور 19 بل پہلے ہی پارلیمنٹ کی فہرست میں ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.