
67views
کولکتہ-رانچی پرواز منسوخ، کئی طیارے تاخیر سے پہونچے
جدید بھرت نیوز سروس
رانچی، 6 جنوری:۔ جھارکھنڈ میں دھند کا کہرا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ خاص طور پر ہوائی مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ کسی کی فلائٹ کینسل ہو رہی ہے تو کسی کی فلائٹ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ راجدھانی رانچی میں پیر کی صبح گھنی دھند دیکھی گئی۔ اتوار کو بھی دھند کی وجہ سے ایئر لائن سروس متاثر ہوئی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ کولکتہ-رانچی فلائٹ (6E7561) منسوخ کر دی گئی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت دیگر ایئر لائنز کے طیارے تاخیر سے پہنچے۔
