
پروگرام میں جن علمائے کرام کی بہتر کارکردگی رہی ان کو اعجاز سے نوازا گیا
دھنباد 22 ستمبر (راست) تنظیم اہل سنت دھنباد کی جانب سے تاج پیلس بائی پاس روڈ دھنباد میں حوصلہ افزائی (سمان سماروہ) پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کی سرپرستی مفتی علاؤ الدین فریدی نے کی جبکہ صدارت قاری عمران رضا ضیائی نے فرمائی۔ وہیں نظامت قاری غلام محی الدین اشرفی نے کیا اس حوصلہ افزائی پروگرام میں تنظیم اہل سنت دھنباد کے بینر تلے دس روزہ پروگرام میں جن علمائے کرام کی بہتر کارکردگی رہی ان کے اعجاز میں ایک عمامہ شریف اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ پہلے نمبر پر مولانا غلام سرور قادری دوسرے نمبر پر قاری جسیم الدین مظہروی تیسرے نمبر پر قاری مولانا شکیل احمد ثقافی رہے ۔وہیں جن 11 جگہوں پر تنظیم کا پروگرام ہوا ان تمام کمیٹی کے علاوہ تقریباً 20 کمیٹیوں کے درمیان حضور کی سیرت پر ایک مستند کتاب حوصلہ افزائی کے لیے دی گئی وہیں بہتر انتظام و انصرام میں ازہری مسجد امن سوسائٹی گیٹ نمبر چار غوثیہ مسجد بھٹہ محلہ اور حیدری مسجد کباڑی پٹی کو تحائف دے کر ان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس پروگرام کا آغاز مولانا سعود عالم مصباحی نے قرآن مقدس کی آیتوں سے کیا نعت نبی کے اشعار سے قاری عبدالمنان جمالی نے اپنی مد بھری آواز سے ایک نورانی فضا قائم کیا بعدہ مولانا سعود عالم مصباحی جنرل سیکرٹری نے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ ساتھ ہی مفتی علاؤ الدین فریدی و مولانا غلام سرور قادری نے اظہار تشکر پیش کئے جبکہ قاری غلام محی الدین اشرفی نے تنظیم کے آغاز و ارتقا اور اس کے نمایاں کام سے روشناس کرایا وہیں صدارتی خطاب دیتے ہوئے قاری عمران رضا ضیائی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم جہاں دینی فلاح و بہبود کے کام میں حصہ لے رہی ہے وہیں لوگوں کا تعاون رہا تو عنقریب پسماندہ بچوں کو دینی و عصری تعلیم، معاشرے کی اصلاح فلاح و بہبود کمزور اور غریب طبقوں کے علاج و معالج سے لے کر ان کی شادی بیاہ پر ایک اہم قدم اٹھایا جائے گا انشاءاللہ، اخیر میں قاری عابد رضا فیضی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی تنظیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عوام سے رائے مانگی گئی۔ اس حوصلہ افزائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا انور علی خازن، شہباز رہبر نائب سیکرٹری مولانا یونس رضا فیضی مفتی رضوان احمد سعدی مولانا غلام محی الدین رضوی الحاج قاری جنید جامی مولانا شمس الدین مصباحی حافظ شکیل نوری قاری عارف رضا قادری قاری راشد مدنی کے علاوہ تنظیم کے تمام ممبران کے نام قابل ذکر ہیں۔
