61
چیف سیکرٹری نے استقبال کیا
رانچی، 28 نومبر:۔ [جدید بھارت نیوز سروس]وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے کے بعد سی ایم ہیمنت سورین پروجیکٹ بھون پہنچے۔ پروجیکٹ بھون جاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مورہابادی میں سدھو کانہو اور برسا چوک پر برسا منڈا کے مجسموں پر پھول چڑھائے۔ پروجیکٹ بھون پہنچنے پر، سی ایم ہیمنت سورین اور کلپنا سورین کا چیف سکریٹری الکا تیواری، کابینہ سکریٹری وندنا ڈڈیل اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا۔ جھارکھنڈ سکریٹریٹ سروس ایسوسی ایشن کے صدر دھرو پرساد کی قیادت میں سکریٹریٹ کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔