5 سال بعد ریلوے میں بھرتی نکلی، وہ بھی محض 5696 عہدوں کے لیے، راہل گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھا تلخ سوال
انڈین ریلوے میں اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے لیے بھرتی نکلی ہے۔ اس کا اشتہار دیکھ کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی بے حد ناراض نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس اشتہار کو شیئر کیا ہے اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنی ناراضگی اس لیے ظاہر کی ہے کیونکہ ریلوے نے 5 سال کے طویل انتظار کے بعد بھرتی نکالی ہے، لیکن صرف 5696 عہدوں کے لیے۔ حالانکہ ریلوے میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت سے یہ تلخ سوال بھی پوچھا ہے کہ ریلوے میں بھرتیاں کم کیوں جا رہی ہیں، آخر اس طرح کی پالیسی کس کے فائدے کے لیے بنائی جا رہی ہے؟
بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ساتواں دن، راہل گاندھی نے چہل قدمی کرتے ہوئے کی لوگوں سے ملاقات
دراصل وزارت ریل کی طرف سے اسسٹنٹ لوکو پائلٹ (اے ایل پی) کے 5696 عہدوں کے لیے بھرتی نکالی گئی ہے۔ اخبار میں وزارت کی طرف سے شائع اشتہار کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ایسے وقت میں جب ملک کا ہر تیسرا نوجوان بے روزگاری کا سامنا کر رہا ہے، تب وزیر اعظم (نریندر مودی) نے ایک بار پھر ان کے ساتھ بڑا دھوکہ کر دیا ہے۔‘‘
जब देश का हर तीसरा युवा बेरोज़गारी का शिकार है, तब प्रधानमंत्री ने एक बार फिर उनके साथ बड़ा धोखा किया है।
इस बार धोखा आम परिवार से आने वाले, 18-18 घंटे मेहनत करने वाले उन छात्रों के साथ है जो छोटे छोटे किराए के कमरों में रह कर बड़े सपने देखते हैं।
जहां रेलवे में लाखों पद खाली… pic.twitter.com/SN1GXD0Qy5
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 20, 2024
اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس بار دھوکہ عام کنبہ سے تعلق رکھنے والے اور 18 گھنٹے تک کی سخت محنت کرنے والے ان طلبا کے ساتھ ہوا ہے جو بے حد چھوٹے چھوٹے کرایہ کے کمروں میں رہتے ہوئے اپنے لیے بڑے خواب دیکھتے ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ایک طرف ریلوے میں لاکھوں عہدے خالی ہیں، وہیں 5 سال کے طویل انتظار کے بعد اب محض 5696 عہدوں کی بھرتی نکالی گئی ہے، جو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا کے ساتھ ناانصافی ہے۔‘‘
مودی حکومت کی طرف سے ہر سال 2 کروڑ ملازمت دینے کے وعدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’کہاں گیا وہ ہر سال 2 کروڑ ملازمت دینے کا وعدہ؟ کہاں گیا ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہ کرنے کا بھروسہ؟ ایک بات بالکل صاف ہے- مودی کی گارنٹی، نوجوانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ہمیں ان کے حق، ان کے ساتھ انصاف کے لیے آواز اٹھانی ہی ہوگی۔‘‘