
مدھوپور 19 اکتوبر: ہفتہ کو آسنسول ریلوے ڈویژن کے اے ڈی آر ایم پروین کمار پریم نے مدھو پور اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مسافروں کی سہولت کے لیے مدھو پور اسٹیشن کے اوپر اور نیچے پلیٹ فارم سمیت گردش کرنے والے علاقے کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مدھو پور اسٹیشن پر چل رہے ڈورمیٹری، ریٹائرنگ روم سمیت مختلف تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی ریلوے اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرانا پارسل آفس کو بہت جلدمنہدم کرنئے سرے سے تعمیر کی جائے گی۔اے ڈی آر ایم نے اسٹیشن پر صفائی سمیت کئی جاری پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے سلسلے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ موقع پر سینئرڈی این ٹو بندنا سنگھا، آر پی ایف کمانڈنٹ آسنسول راہل راج، سینئرڈی سی ایم آسنسول مارشل اے سلوا، اے ای این مادھو پور جے، 0 پی پانڈے اسٹیشن منیجر ایس کے پاٹھک، ٹی آئی روی شیکھر، آئی او ڈبلیو، وشواجیت سنگھا، پی ڈبلیو آئی ششی رنجن، ہیلتھ انسپکٹر۔ کمار ابھیمنیو، سی ٹی آئی امردیپ کمار، سی آئی ٹی جی ایس سائین گپتا اور آر پی ایف کے افسران اور سپاہی موجود تھے۔
