Jharkhand

نوو پارکنگ میں کھڑی دو پہیا گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی

16views

مدھو پور، ۲۶؍نومبر: ریلوے کے جوڈیشل مجسٹریٹ جولین آنند ٹوپو کی ہدایات پر، مدھو پور آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے منگل کو اسٹیشن کے احاطے میں آر پی ایف کے سب انسپکٹر دھرمیندر پرساد کی قیادت میں ایک خصوصی مہم چلائی۔ مدھو پور اسٹیشن کمپلیکس میں واقع غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ ضبط کی گئی تمام موٹر سائیکلوں کے مالکان کو سیکشن 159 ریلوے ایکٹ کے تحت ریلوے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ہر ڈرائیور سے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس سلسلے میں آر پی ایف کے سب انسپکٹر دھرمیندر پرساد نے بتایا کہ اسٹیشن کے باہر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، تاہم کچھ لوگ اسٹیشن کے سامنے غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں کھڑی کرتے ہیں، جس سے اسٹیشن کے اندر جانے والے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مہم جاری رہے گی۔ اس موقع پر آر پی ایف کے اے ایس آئی نریندر کمار سمیت آر پی ایف اہلکار موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.