National

کوویت کی سرزمین پرمودی کا ریڈ کارپٹ خیر مقدم

14views

1981 میں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کویت کا دورہ کیا تھا:اب 43 برس بعد مودی پہونچے

نئی دہلی-21 دسمبر(ایجنسی)کویت سٹی (کویت)۔ وزیر اعظم نریندر مودی تاریخی دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہندوستانیوں نے ترنگا جھنڈا لے کر ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ’مودی-مودی‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں ہندوستانیوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ترنگا لے کر پی ایم مودی کا انتظار کر رہی تھی۔ ان کے آتے ہی لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں اور ترنگا لہرا کر ان کا استقبال کیا۔ پی ایم مودی نے مسکراہٹ کے ساتھ سب کا مبارکباد قبول کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچے، جہاں وہ کویتی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے اور ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت پہنچے ہیں۔ 43 سال بعد کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران مودی کویت کی قیادت سے بات چیت کریں گے اور ہندوستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔ مغربی ایشیا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔مستقبل کا روڈ میپکویت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کویتی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت ہندوستان اور کویت کے درمیان مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا ایک موقع ہوگی۔ انہوں نے کہا، ‘ہم کویت کے ساتھ ان تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جو نسلوں سے جاری ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارتی اور توانائی کے شراکت دار ہیں بلکہ مغربی ایشیائی خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔ کویت کے وزیر اعظم کافی متجسس۔اندرا گاندھی 1981 میں کویت گئی تھیں۔پی ایم مودی سے پہلے 1981 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کویت کا دورہ کیا تھا۔ ہوائی اڈے پر مودی کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی نژاد لوگوں نے وزیر اعظم مودی کے لیے کتھاکلی رقص پیش کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہائیڈرو کاربن، دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ رواں سال 12 جون کو کویت میں لیبر کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں 50 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سے 45 ہندوستانی تھے۔ پی ایم مودی بھی اس کیمپ کا دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ ‘ہلا مودی، پروگرام میں ہندوستانی نژاد 5 ہزار لوگوں سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے کی گئی ایک درخواست کے جواب میں،وزیر اعظم نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے کہ وہ آج کویت میں سکونت پذیر بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران 101 سالہ سابق آئی ایف ایس افسر جناب منگل سین ہانڈا جی سے ملاقات کو لے کر پرجوش ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:’’یقیناً! میں آج کویت میں منگل سین ہانڈا جی @MangalSainHanda سے ملاقات کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.