Jharkhand

مارواڑی یووا منچ اور مارواڑی مہیلا سمیتی مدھوپور کے مشترکہ زیراہتمام ایک مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

18views

مدھوپور، ۲۶؍نومبر: مارواڑی یووا منچ اور مارواڑی مہیلا سمیتی کے مشترکہ زیراہتمام دی مشن ہسپتال درگاپور کے اشتراک سے مدھوپور شہر کے سیتارام ڈالمیا روڈ پر واقع کھیڑیا دھرم شالہ میں منگل کو ایک مفت صحت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں گردے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر دپیش کمار دھوپ، ماہر امراض قلب ڈاکٹر سروج کمار مشرا، آرتھوپیڈک ڈاکٹر تیرتھا مکھرجی، ڈاکٹر راہل بوس، ڈاکٹر دیواشیش گھوش، جنرل میڈیسن ڈاکٹر بپادتیہ منڈل، آرتھوپیڈک ڈاکٹر پائل رائے نے مدد کی۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اور انہیں صحت مند رہنے کے لیے مفت مشورہ دیا گیا ۔ساتھ پہی کیمپ میں مریضوں کا بلڈ پریشر، ای سی جی وغیرہ کا چیک اپ کیا گیا۔ کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ اس موقع پرملئے بھٹاچاریہ، سینئر جنرل منیجر گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ درگاپور مشن اسپتال، آل انڈیا مارواڑی مہیلا سمیتی کی صدر اور کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.