گروگرام کے مانیسر میں جمعرات یعنی 30 مئی کو ایک گارمنٹ فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کے شدید شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آگ کئی منزلوں پر بری طرح پھیل گئی۔ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں آگ قابو کرنے کے لئے۔ یہ آگ گروگرام کے آئی ایم ٹی مانیسر میں نیومرو و یونو کمپنی کی عمارت میں لگی۔ گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق آگ لگنے کے دوران فیکٹری کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جمعرات کی شام تقریباً 6 بجے آئی ایم ٹی مانیسر کے سیکٹر-8 میں نیومرو یونو کمپنی کی فیکٹری کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وہاں جمع لوگوں کی بھیڑ کو ہٹایا اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ کی دس سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ آگ کچھ ہی دیر میں کمپنی کے گراؤنڈ فلور، پہلی منزل اور دوسری منزل تک پھیل گئی۔
فیکٹری کی عمارت میں لگی آگ کو بجھانے میں فائر ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کو فیکٹری کے اندر لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس گارمنٹ کمپنی میں بڑی تعداد میں کچا اور تیار مال موجود تھاجس کی وجہ سے آگ پھیلتی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کے مطابق اس کمپنی میں بڑی مقدار میں سامان تھا اور اس کی وجہ سے آگ پھیلتی رہی۔تقریبا دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ اس فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا مال خاکستر ہو گیا۔