West Bengal

کولکاتہ میں امارت شرعیہ کی زیرقیادت بنگال وجھارکھنڈکی ملی تنظیموں، مختلف مکاتب فکر اور پارٹیوں پر مشتمل وفد کی جے پی سی سے ملاقات

42views

جے پی سی کے سامنے بل کے خلاف مضبوط دلائل پیش اور بل مسترد کرانے کا مطالبہ

کو لکا تہ 20 جنوری (راست)امارت شرعیہ ملک کی معروف دینی،ملی وفلاحی تنظیم ہے، جو پورے ملک بالخصوص بہار ،اڈیشہ جھارکھنڈ ومغربی بنگال میں ملی مسائل کے حل اور دینی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے، وقف ترمیمی بل 2024کے سامنے آنے کے بعد امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی قیادت میں امارت شرعیہ اور خانقاہ رحمانی کی مکمل ٹیم ،مختلف تنظیموں کے ذمہ داران، خانقاہوں کے سجادگان ، سیاسی وسماجی طبقوں وپارٹیوں کے نمائندگان اور خواتین کی جانب سے سماجی خدمات انجام دینے والی ونگوں کے ساتھ پورے ملک میں عموماًاور بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈوبنگال میں خصوصاً اس بل کی خطرناکیوں اور نقائص سے مسلمانوں اور انصاف پسند طبقے کو واقف کرانے نیز حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران اور جے پی سی کے سربراہان وممبران کے سامنے بل کے خلاف مضبوط دلائل پیش کرکے اس بل کو مسترد کرانے کے لئے مسلسل فکرمند ہیں، چنانچہ جب جے پی سی اڈیشہ ،بہار اور آسام پہونچی تو وہاں امارت شرعیہ کی زیر قیادت ہرطبقہ کو ساتھ لے کر بل کے خلاف آواز کو مؤثر بنانے اور جے پی سی کے سامنے منظم انداز میں مختلف حلقے کی طرف سے باتوں کو پیش کرنے کا نظام بنایا گیااور آج مورخہ 20؍جنوری کو جب جے پی سی بنگال کی راجدھانی کولکاتا پہونچی تو حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ نے جے پی سی سے ملاقات کے لئے ہرحلقے ،ہرطبقے اور مختلف ملی تنظیموں ، جماعتوں،مکاتب فکر اور خانقاہوں کے ذمہ داران ونمائندگان کو منظم انداز میں تیار کیااور چونکہ جے پی سی جھارکھنڈ نہیں جارہی ہے اس لئے بڑی تعداد میں جھارکھنڈ سے بھی مختلف طبقے کے نمائندگان کو کولکاتا بلاکر ملاقاتی ٹیم میں شامل کیا اور نہایت ہی منظم انداز میں آراء اور دلائل کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرایا گیا، جے پی سی نے توجہ کے ساتھ باتوں کو سنا ،سنجیدگی سے میمورنڈم قبول کئے اور غور وفکر کا وعدہ کیا۔اس مؤثر ملاقات کے بعد امارت شرعیہ کے ذمہ داران اور وفد میں شامل دیگر تمام تنظیموں، طبقوں،پارٹیوں اور خانقاہوں کے نمائندگان نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ سیکڑوں ذمہ داران، نمائندگان کے آراء کی روشنی میں جے پی سی ضرورمنصفانہ کردار نبھائے گی اور بل کے مسترد کرنے کے مطالبہ پر غور کرے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.