Jharkhand

مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پر تعزیتی نشست منعقد

76views

رانچی 19 جنوری(راست)آج بتاریخ 19 جنوری 2025 بروز اتوار حضرت مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات پر دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی (ملحق دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) میں مولانا حبیب اللہ ندوی کی صدارت میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں رانچی و اطراف رانچی کے علماء کرام نے شرکت کی اور مولانا مرحوم کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری 2025 کو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام حضرت مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا رائے بریلی میں ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی مولانا واضح رشید حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرزند ارجمند اور مولانا محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بھتیجے اور داماد بھی تھے۔حضرت مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی طرز زندگی نہایت سادہ تھی۔ وہ نہایت ہی بردبار ۔ ذہین۔ فطین اور دانشمند تھے ۔ وہ دلِ دردِ مند ۔ زبانِ ہوش مند اور فکرِ ارجمند کے حامل شخصیت تھے۔ مولانا حقیقت میں” در کفِ جامِ شریعت ۔ در کفِ سندانِ عشق ” کا پیکر جمیل تھے۔ ان کی رحلت سے امت مسلمہ کو بڑا خسارہ ہوا ہے۔ جس کی تلافی آسان نہیں ہے۔دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی رانچی میں منعقد ہونے والی اس تعزیتی مجلس میں علماء کرام نے مولانا مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا اور اہل خانہ کے لئے تعزیت پیش کی۔اس موقع پر دارالعلوم و جامعۃ المسلمات اسلام نگر کے ناظم مولانا ضیاء الہدی اصلاحی ۔ سکریٹری مولانا شرف الحق ندوی ۔ مولانا عبد السبحان ندوی۔ صدر مدرس مولانا جمشید عالم ندوی ۔ مولانا عبد الجبار قاسمی اور دارالعلوم اسلام نگر کے تمام اساتذہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.