
جدید بھارت نیوز سروس
ادھو پور یکم اکتوبر: سب ڈویژنل ہسپتال میں کام کرنے والے ایم پی ڈبلیو راجیو رنجن کے اچانک انتقال پر منگل کو ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس سے قبل تمام ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز نے بھی ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شاہد نے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ معلوم ہوا ہے کہ راجیو رنجن کو مدھوپور میں ایم پی ڈبلیو کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے درگاپور ہیلتھ ورلڈ اسپتال لے جایا گیا، لیکن سر پر شدید چوٹ لگنے سے ان کی موت ہوگئی۔ تعزیتی اجلاس کے بعد ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ وہ ایک ایماندار اور محنتی انسان تھے وہ پوری لگن سے کام کرتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے ہسپتال کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ وہ نرم گو اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ کافی موثر اور قابل تعریف تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر اقبال انصاری، ڈاکٹر نیل کمل بھاردواج، ڈاکٹر سمیتی، ڈاکٹر گوپال پنڈت، بشنو کنور، باسودیو چودھری، مہندر پرساد، روپیش کمار، دامودر ورما، اجے کمار داس، دیش راج اور تمام ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز نے تعزیتی پروگرام میں شرکت کی۔
