دوحہ، یکم جولائی (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی بالواسطہ مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں، تاہم دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان فی الحال کوئی براہِ راست ملاقات شیڈول نہیں ہے۔الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری ان مذاکرات کے لیے کم از کم تین ورکنگ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جو مختلف اہم امور پر تکنیکی سطح پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں جوہری پروگرام، سفارتی معاملات، مالیاتی امور اور منجمد فنڈز کی واپسی سمیت مختلف معاملات پر غور کیا جا رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق ان اجلاسوں میں امریکی اعلیٰ سطحی شخصیات براہِ راست شریک نہیں ہو رہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے گزشتہ روز قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کر کے تکنیکی مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی، تاہم وہ آج ہونے والے اجلاسوں میں شریک نہیں ہیں۔اس سے قبل سفارتی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ نچلی سطح پر ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے مستقل خاتمے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور لیک لوسرن اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔
قطرمیں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز
مقالات ذات صلة









Users Today : 9
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 2385
Users Last 30 days : 7928
Users This Month : 283
Users This Year : 7942
Total Users : 4569485