نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ناگپور کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر انٹرنیشنل ہوائی اڈے کی جدید کاری اور توسیع وسطی ہندوستان کی ترقی کا ایک بڑا مرکز بنے گی اور اس سے خاص طور پر ودربھ کے علاقے میں سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور روزگار کو نئی رفتار ملے گی۔مسٹر گڈکری نے جمعرات کو یہاں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت جی ایم آر گروپ کے حوالے کیے جانے کے موقع پر کہا کہ ناگپور ملک کے جغرافیائی مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ ہوائی اڈے کی توسیع اس ترقی کو مزید مضبوطی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کے بہتر بنیادی ڈھانچے سے مسافروں اور مال برداری کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور ودربھ میں سیاحت، زراعت، کان کنی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے ناگپور سے سنگاپور اور دبئی جیسے بڑے بین الاقوامی مقامات کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی بھی وکالت کی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پی پی پی ماڈل کے تحت ہوائی اڈے کی ترقی سے مسافروں اور کارگو کی گنجائش بڑھے گی، سرمایہ کاری راغب ہوگی اور خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔











Users Today : 512
Users Yesterday : 296
Users Last 7 days : 2843
Users Last 30 days : 6365
Users This Month : 6351
Users This Year : 6365
Total Users : 4567908