مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو
دوحہ، 9 مئی (یو این آئی) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے مستقل امن اور علاقائی استحکام کے لیے جامع معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594387