ہومInternationalپروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے:عباس عراقچی

پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈ لاک ہے:عباس عراقچی

تہران، 5 مئی (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر تازہ ٹویٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات یہ واضح کرتے ہیں کہ کسی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔عباس عراقچی نے لکھا کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ایسے میں امریکہ کو چاہیے کہ وہ بدخواہوں کی وجہ سے دوبارہ کسی دلدل میں گھسیٹے جانے سے ہوشیار رہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال کے پیشِ نظر یہی احتیاط متحدہ عرب امارات کو بھی برتنی چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز کے سلسلے میں نئی امریکی منصوبہ بندی سے متعلق کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ فریڈم‘ دراصل ’پروجیکٹ ڈیڈ لاک‘ ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ پاکستان کی ثالثی میں جو مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس منصوبے سے اس میں ایک بار پھر ڈیڈ لاک واقع ہو جائے گا۔واضح رہے کہ امریکہ کا ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے یا خطرے میں موجود تجارتی جہازوں کو گائیڈ اور اسکاٹ کرے گی، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزر سکیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آئل روٹ ہے اور یہاں کشیدگی کے باعث ہزاروں جہاز متاثر ہوئے، امریکی منصوبے کا مقصد آزادانہ جہاز رانی بحال کرنا ہے، امریکا کا الزام ہے کہ اس نے جہازوں پر حملے کیے، راستے محدود کیے یا کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پروجیکٹ فریڈم اس صورت حال کے جواب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت امریکی بحری جہاز (ڈسٹرائرز) تجارتی جہازوں کے ساتھ چلیں گے، فضائی نگرانی، ڈرونز اور میزائل دفاعی نظام استعمال ہوگا، اور ہزاروں امریکی فوجی اور درجنوں جنگی وسائل تعینات کیے جا رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات