ممتا بنرجی کو یقین ہے کہ ان کا اتحاد بھاری اکثریت سے جیت کر اقتدار میں واپس آئے گا
جدید بھارت نیوز سروس
کو لکا تہ 03 مئی:مغر بی بنگال ریا ستی اسمبلی کیلئے دو مر حلوں میں23 اور 30 اپریل کو ڈا لے گئے ووٹوں کی گنتی سو موار 04 مئی کو ہو گی، اس کے لئے بڑے پیمانے پر حفا ظتی انت ظا مات کئے گئے ہیں۔اس دوران ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی نے گنتی مراکز پر تعینات گنتی ایجنٹوں کو واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایجنٹ گنتی کے دن مراکز پر باقاعدگی سے موجود رہیں۔ وہ پارٹی قیادت کو بھی ہر منٹ گنتی کے عمل سے آگاہ کرتے رہیں۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ گنتی کا پورا عمل مکمل ہونے تک کوئی بھی ایجنٹ مرکز سے باہر نہ نکلے۔294 نفری اسمبلی کے لئے ہوئے انتخاب میںترنمول کانگریس نے 291 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ باقی تین سیٹوں پر اس کی اتحادی جماعت بھارتیہ گورکھا پرجاتنترک مورچہ نے مقابلہ کیا ہے۔ بنرجی کو یقین ہے کہ ان کا اتحاد بھاری اکثریت سے جیت کر اقتدار میں واپس آئے گا۔ جنوبی 24 پرگنہ میں مگرہاٹ ویسٹ اور ڈائمنڈ ہاربر جیسے علاقوں میں دوبارہ پولنگ جاری ہے، ممتا بنرجی کا اعتماد پارٹی کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں اتوار کو گنتی مرکز کے باہر ہنگامہ ہوا۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے جھنڈے والی دو گاڑیوں کو اس احاطے میں جانے کی اجازت دی گئی جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) رکھی گئی تھیں۔یہ واقعہ سخاوت بالیکا ودیالیہ میں واقع کاؤنٹنگ سینٹر کے باہر ممتا بنرجی کے چار گھنٹے کا دھرنا دینے کے ایک دن بعد پیش آیا، جس میں اسٹرانگ روم میں غیر مجاز داخلے کا الزام لگایا گیا۔اتوار کی صبح ٹی ایم سی کارکنوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے جھنڈے والی دو گاڑیاں احاطے میں داخل ہوئیں اور اسٹرانگ روم کے قریب پہنچیں۔ ایک کارکن نے سوال کیا کہ یہ گاڑیاں بغیر شناخت کے کیسے داخل ہوئیں۔ ٹی ایم سی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ وہ گاڑیوں کو ہٹا دیں گے، لیکن وہ کچھ دیر تک وہاں کھڑی رہیں۔تاہم، الیکشن کمیشن کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ گاڑیاں قریبی سڑک سے گزر رہی تھیں اور تلاشی کے بعد گزرنے دیا گیا، کیونکہ کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593837